یونان کے جنگلات میں آگ لگنے سے پچاس سے زائدکی موت

خبرا رود :

یونان کے جنگلات میں آگ لگنے سے کم از کم پچاس افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمیہوئے ہیں ۔

بی بی سی کے مطابق یونانی حکومت کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ دیگر علاقوں میں بھی پھیل گئی ہے ، جس سے پچاس سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں ، جبکہ سو سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔جس کے بعد حکام نے بین الاقوامی امداد کی طلب کی ہے ۔

آگ پر قابو پانے کیلئے سینکڑوں کارکن کو شش کررہے ہیں۔جبکہ ایتھنز کے آس پس کے علاقو ں کے لوگ گھروں کو چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ۔

وہیں حکام کا کہنا ہے کہ ان دس سیاحوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے جو آگ سے بچنے کے لئے کسی کشتی پر سوار ہوئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں