غزہ،غزہ کو ملیامیٹ کرنے کے بعد قابض اسرائیل نے واحد جائے پناہ رفح میں تباہی مچانے کی ٹھان لی۔
اسرائیل نے فضائی بمباری کے بعد زمینی کارروائی کی تیار بھی کر لی اور آپریشن کےلیےدس مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی۔
دہشت گرد صہیونی فورسز نے خان یونس سمیت غزہ کےمختلف علاقوں پرحملے جاری رکھ ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک سو سات فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
سات اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد انتیس ہزار بانوے ہو گئی ہے جب کہ انہتر ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
اسرائیل کی لبنان پر بھی بمباری جاری ہے اور دو فضائی حملوں میں ٹائر فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد گاڑیاں بھی زد میں آئیں۔ اس واقعے میں آگ کے شعلوں اور دھوئیں کے بادل دور سے دکھائی دیے اور اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔