تیونس میں سڑک حادثے میں 8 افراد کی موت، 4 زخمی

تیونس، تیونس میں منگل کے روز کار کے بھیانک حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے یہ اطلاع ریڈیو اسٹیشن موسیق ایف ایم نے رپورٹ کی یہ ٹریفک حادثہ جنوب مشرقی صوبہ غابس اور جنوب مغربی صوبہ قبیلی کو ملانے والی شاہراہ پر شام کے وقت پیش آیا حادثے میں تیز رفتار ٹیکسی صفائی کے سامان لے جانے والے بھاری ٹرک سے ٹکرا گئی۔

رپورٹ کے مطابق، حادثے میں ٹیکسی کے سات مسافر اور افریقی شہریت والے ایک راہ گیر کی موت ہوگئی۔

موسیق ایف ایم نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا، “زخمیوں کو قبیلی کے علاقائی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔”

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں