میکسیکو سٹی، میکسیکو کی جنوبی ریاست گوریرو میں حریف جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان جھڑپ میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کے حوالے سے بدھ کے روز یہ اطلاع دی گئی مسٹر لوپیز اوبراڈور نے میکسیکو سٹی کے نیشنل پیلس میں روزانہ کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات منگل کے روز شروع ہوئی اور جاری ہے نیشنل گارڈ کے دستے پہلے ہی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق صدر نے کہا کہ حکام خونریز جھڑپ کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں فراہم کریں گے۔
یو این آئی۔ م ش۔