غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 25 فلسطینیوں کی موت

غزہ، اتوار کو غزہ شہر میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 25 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ طبی ذرائع اور عینی شاہدین نے یہ اطلاع دی۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ غزہ شہر کے جنوب میں زیتون کے قریب ایک رہائشی عمارت پر جنگی طیاروں کے حملے میں بچوں سمیت 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق جنگی طیاروں نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے تین منزلہ مکان پر میزائل داغے۔

اسرائیلی سرکاری کان ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج 20 فروری سے حماس سے وابستہ بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اسی دن غزہ شہر کے مغرب میں ساحلی سڑک پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 10 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے امدادی ٹرکوں کے انتظار میں کھڑے افراد کو نشانہ بناتے ہوئے توپ خانے کے گولے داغے اور فضائی حملے کیے جس سے 10 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں