فلپائن، ٹرک منی بس تصادم میں 17 افراد ہلاک

منیلا، فلپائن کے شہر کوٹاباٹو میں ٹرک اور منی بس کے تصادم کے نتیجے میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس چیف گودوفریدو توپاس نے بتایا کہ ریت اور بجری سے لدا ایک ٹرک ڈھلوان سے نیچے جا رہا تھا کہ بریک فیل ہونے کے نتیجے میں منی بس سےجا ٹکرا یا۔

توپاس نے اطلاع دی ہے کہ تصادم میں آگ لگنے والی منی بس کا ڈرائیور اور 16 مسافروں کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی اور 1 مسافر زندہ بچ گیا۔

ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں