بولیویہ میں ہائی وے پر حادثے میں 4 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی

لا پاز، جنوبی بولیویہ میں ہائی وے پر مسافر بس کے دوسری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے نیچے گرنے سے چار افراد ہلاک اور تقریباً 36 دیگر زخمی ہو گئے، مقامی پولس نے پیر کے روز بتایا۔

پولس نے بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کی دیر رات چوکیساکا کے جنوبی علاقے میں یوٹالا قصبے کے نزدیک پیش آیا۔ مہلوکین میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

ٹرانسٹن کمپنی کے ذریعہ چلائی جانے والی بس تقریباً 30 میٹر نیچے گرنے کے بعد اپنی دائیں جانب الٹ گئی، جب کہ دوسری سرمئی رنگ کی گاڑی ہائی وے پر کھڑی رہی۔

حکام نے کہا کہ وہ اس واقعے کی وجہ کی چھان بین کر رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ایک گاڑی دوسری گاڑی کی لین میں داخل ہوئی تھی جبکہ دونوں گاڑیاں مخالف سمتوں میں سفر کر رہی تھیں۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں