جنوبی شام میں فوجی اہداف پر اسرائیلی حملے

دمشق، اسرائیلی میزائلوں نے بدھ کی نصف شب کے بعد جنوبی شام کے قنیطرہ اور درعا صوبوں کے دیہی علاقوں میں فوجی اہداف پر حملہ کیا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (ایس او ایچ آر) کے مطابق یہ حملے قنیطرہ کے رفید اور تل الفراس اور درعا کے تل الجبیہ میں گاؤوں ہوئے۔ حملوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ایس او ایچ آر نے کہا کہ اسرائیل نے سال کے آغاز سے اب تک 32 مرتبہ شامی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں 22 فضائی حملے اور 10 زمینی حملے شامل ہیں۔ ان حملوں میں کل 129 فوجی اہلکار مارے گئے ہیں جن میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 21 اہلکار، 20 لبنانی حزب اللہ کے جنگجو اور 12 عراقی شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں دو خواتین سمیت 12 شہری جاں بحق جبکہ 20 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں