سوکرے، بولیویا کو اورورو اور پوٹوسی سے جوڑنے والے ہائی وے پر منی بس اور ٹریکٹر-ٹریلر کے درمیان ٹکر میں 14 افراد کی موت ہو گئی۔
اورورو کے ٹرانسپورٹیشن اور روڈ سیفٹی کے ڈائریکٹر جولیو لاریا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کے روز اورورو اور پوٹوسی کے درمیان سرحدی راستے پر واقع وکولوما قصبے میں پیش آیا، جب پوٹوسی سے نمک لے جانے والے ٹریکٹر ٹریلر کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بس سے ٹکرا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ منی بس اور ٹریلر میں سفر کر رہے دو افراد بری طرح زخمی ہو گئے۔ دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔