جکارتہ، انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں پیر کو تین گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم میں 12 لوگوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
کاراوانگ ریجنسی پولیس کے سربراہ ویرادھنتو ہادیکسونو نے بتایا کہ حادثہ ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک بس نے منی بس کو ٹکر مار دی۔ اسی دوران اس بس کو بھی پیچھے سے دوسری منی بس نے ٹکر مار دی۔ واقعے میں دونوں منی بسوں میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔