ناننگ، جنوبی چین کے گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے میں گروسری کی دکان میں آگ لگنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے مقامی حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کے مطابق، آگ پیر کی صبح تقریباً 3 بجے کے قریب کونگو کاؤنٹی، ووزہو شہر میں لگی، اور تقریباً تین گھنٹے بعد اس پر قابو پالیا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ کی جانچ کی جارہی ہے۔
یواین آئی۔ م س








