ڈوڈوما، تنزانیہ کے مختلف حصوں میں گزشتہ سات دنوں سے موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 12 بچوں اور تین نوجوانوں سمیت کل 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔
تنزانیہ پولیس فورس کے ترجمان ڈیوڈ مسیمےنے والدین اور سرپرستوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بارش سے بچائیں۔
یواین آئی۔ م س