میکسیکو سٹی، میکسیکو سٹی کے جنوب میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں کم از کم تین لوگوں کی موت ہو گئی۔
مقامی افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
میکسیکو سٹی کے سول پروٹیکشن سیکرٹریٹ کے سربراہ پابلو وازکوز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ حادثے کے بعد پڑوس کے لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔
مقامی حکام نے ایک بیان میں کہا ’’ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے، جس میں طیارے کا پائلٹ اور دو مسافروں سوار تھے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ہم تینوں افراد کی شناخت کا تعین کرنے کے لیے معلومات حاصل کررہے ہیں۔
مسٹر وازکوز نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ابھی بھی حادثے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔








