ریو دی جنیرو، برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناز گیریس میں بدھ کے روز مسافر بس کے حادثے میں سات افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی ملٹری ہائی وے پولس نے بتایا کہ حادثہ MGC-120 ریجنل ہائی وے پر ساؤ جواؤ ایوینجلیسٹا اور ساؤ پیڈرو ڈو سکوئی کے درمیان پیش آیا۔ ڈرائیور نے سڑک پار کرنے والے کتوں کو بچانے کی کوشش کی تھی مگر تیز رفتار بس الٹ گئی۔
یہ بس 24 مسافروں کو لے کر علاقائی دارالحکومت بیلو ہوریزونٹے اور میناز گیریس کی نواس میونسپلٹی کے درمیان سفر کر رہی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور وہ سب خطرے سے باہر ہیں۔
یو این آئی۔ م ش۔








