تنزانیہ میں سڑک حادثے میں 13 افراد ہلاک، 18 زخمی

مبیا، تنزانیہ کے مبیا علاقے میں ایک ٹرک نےکئی کاروں اور موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

دی سٹیزن تنزانیہ نے اپنی رپورٹ میں عینی شاہدین اور پولیس کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کومبیمبیلا علاقے میں سمیکے ڈھلان پر پیش آیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے مبیا ریجنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کمانڈر بنجمینی کوزاگا نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بریک نہ لگانے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی سے کنٹرول کھو دیا اور یہ حادثہ پیش آگیا ۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں