پیرس فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ایران نے فرانسیسی شہری لوئس آرنوڈ کو رہا کر دیا ہے مسٹر میکرون کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں یہ اطلاع دی گئی اطلاعات کے مطابق، مسٹر میکرون نے کہا ’’لوئس آرنوڈ کو رہا کر دیا گیا ہے وہ ایران میں طویل عرصے تک قید رہنے کے بعد کل فرانس پہنچیں گے انہوں نے ارنوڈ کی رہائی میں عمان کی مدد پر شکریہ ادا کیا اور ایران سے درخواست کی کہ وہ تین دیگر فرانسیسی شہریوں کو فوری طور پر رہا کرے۔
ارنوڈ، ایک فرانسیسی بینکنگ مشیر، کو ستمبر 2022 میں ایران کے دورے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال انہیں قومی سلامتی کے مبینہ الزامات پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
یو این آئی۔ این یو۔