نیپال میں مٹی کے تودے گرنے سے چار افراد کی موت

کھٹمنڈو، شمال مشرقی نیپال کے تاپلیجنگ ضلع میں جمعرات کی رات مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پھاکٹانگ لونگ دیہی میونسپلٹی میں ایک جوڑے اور ان کی جڑواں بیٹیاں مکان کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئیں۔

دیہی میونسپلٹی کے چیئرمین راجن لمبو نے بتایا کہ چاروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ان کی لاشیں جمعہ کی صبح برآمد کی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق اس خاندان کی 50 کے قریب بکریاں اور 10 سے زائد مرغیاں بھی اس تباہی کا شکار ہوئیں۔

نیپال میں بارش سے متعلقہ آفات عام ہیں اور نیپالی افسران کا اندازہ ہے کہ اس سال 10.8 ملین سے زیادہ لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں