جنوبی کوریا:لیتھیئم بیٹری بنانے والے کارخانے میں آگ لگ گئی،20 ملازمین جھلس کر ہلاک

سیول، جنوبی کوریا میں لیتھیم بیٹری بنانے والے کارخانےمیں لگنے والی خوفناک آگ میں 20 ملازمین بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔

یان ہاپ ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ جنوبی کوریا کے شہر ہواسیونگ میں بیٹری بنانے والی کمپنی ’’ایریسیل‘‘ میں پیش آیا۔

آگ کارخانے کے گودام میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کارخانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آگ گودام کے اندر بیٹری سیلز کے پھٹنے سے لگی جہاں تقریباً 35 ہزار بیٹریاں رکھی ہوئی تھیں۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران جلے کارخانے کے ملبے سے 20 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

قریبی اسپتال میں ایک درجن کے قریب زخمی ملازمین کو لایا گیا جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔امور داخلہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں