کابل، افغانستان کے پکتیا صوبے کے ایک گاؤں میں اتوار کی دیر رات مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم سات افراد کی موت ہو گئی۔
سرکاری میڈیا بختار نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات جانی خیل ضلع کے جاکارگور گاؤں میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک رہائشی مکان ملبے تلے دب گیا۔ اس واقعے میں کم از کم سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
افغانستان کے دور دراز علاقوں میں لوگ زیادہ تر کچے مکانوں میں رہتے ہیں۔ ایسے علاقوں میں بارش، برف باری اور زلزلے کی آفات کے دوران ایسے گھروں میں رہنے والے لوگوں کو جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔