جنوبی افریقہ میں گاڑی ٹکرانے کے حادثے میں 10 افراد ہلاک، 24 شدید زخمی

جوہانسبرگ، مشرقی جنوبی افریقہ کے صوبہ مپومالنگا میں پیر کی صبح ٹرک اور منی بس ٹیکسی کے ٹکرانے کے حادثے میں کم از کم دس لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 24 شدید زخمی ہو گئے۔

مپومالنگا کی کمیونٹی سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے ترجمان مویتی موسی نے کہا کہ حادثے میں مرنے والے آٹھ افراد منی بس ٹیکسی میں سوار تھے، جب کہ دو افراد ٹرک میں سوار تھے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

یہ حادثہ R42 روڈ پر ڈیلماس کے نزدیک مپومالنگا میں پیش آیا جہاں منی بس ٹیکسی صوبے کے ایمالہنی کی طرف جا رہی تھی، جب کہ ٹرک صوبہ گوانٹینگ میں برونکھورسپیٹ کی طرف جا رہا تھا۔

ترجمان نے کہا “فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ حادثے کی وجہ کیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں”۔ ان کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں