نیپال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، 20 افراد ہلاک

کٹھمنڈو نیپال میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے دو روز کے دوران متعدد ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 11 جبکہ بجلی گرنے کے واقعات میں 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں