ماسکو کے نواحی علاقے میں واقع اقامتی ہاسٹل میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک

ماسکو، ماسکو کے مضافاتی علاقے بالاشیکھا میں واقع اقامتی ہاسٹل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے ہفتہ کے روز دی۔

خبر رساں ایجنسی TASS نے آپریشنل سروسز کے حوالے سے بتایا کہ “کرمیچسکایا اسٹریٹ میں واقع اقامتی ہاسٹل میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بقیہ تین لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور فی الحال ان کا علاج جاری ہے، اور 10 لوگوں کو نکال لیا گیا ہے”۔

آپریشنل سروسز نے کہا، “ابتدائی تفتیش کے مطابق، آگ لگنے کی وجہ برقی نیٹ ورک کے ہنگامی آپریشن کی خرابی تھی۔”

روسی وزارت ہنگامی حالات نے کہا کہ 40 مربع میٹر کے رقبے پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں