تہران، ایران کے صدارتی انتخابات میں سابق جوہری مذاکرات کار اور قدامت پسند رہنما سعید جلیلی اپنے حریف اصلاح پسند لیڈر اور سابق وزیر صحت مسعود پزشکیان سے آگے چل رہے ہیں۔
یہ اطلاع الیکشن کمیشن نے دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نیوز نے الیکشن کمیشن کے بیان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ “کل 8,379,341 ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے۔ جناب سعید جلیلی نے 3,505,191 ووٹ حاصل کیے، جناب مسعود پزشکیان کو 3,389,191 ووٹ حاصل ہوئے، جناب محمد باقر غالب کو 1,116,659 ووٹ ملے اور جناب مصطفی پور محمدی کو 62,310 ووٹ ملے ہيں۔
واضح رہے کہ ایران میں جمعہ کے روز صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی۔
یو این آئی۔ م ش۔