ترکی میں قدرتی گیس کے دھماکے سے 5 افراد ہلاک، 60 زخمی

استنبول، ترکی کے مغربی صوبے ازمیر میں گزشتہ روز قدرتی گیس کے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور کم از کم 60 دیگر زخمی ہو گئے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آرٹی کے مطابق، یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:43 بجے ضلع توربالی میں ایک عمارت کے زیریں منزل پر واقع ایک کاروبار میں ہوا۔

ٹی آر ٹی کے مطابق زخمیوں میں سے کم از کم 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ ازمیر کے گورنر سلیمان البان نے ٹی آر ٹی کو بتایا کہ دھماکے سے 11 قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

وزیر انصاف نے ایکس پر کہا کہ دھماکے کی تحقیقات دو سرکاری وکیلوں کے ساتھ مل کر شروع کی گئی ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں