اسلامک اسٹیٹ کے حملے میں چار شامی فوجی ہلاک

دمشق، وسطی شام میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے حملے میں چار شامی فوجی مارے گئے۔

مقامی ریڈیو اسٹیشن کے مطابق، یہ حملہ اتوار کے روز مشرقی حمص کے صحرائی علاقے میں واقع تال شہاب کے ایک فوجی ٹھکانے پرہوا۔

لندن میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے حملے کی رپورٹ میں کہا کہ آئی ایس کے لوگوں نے فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے درمیانے اور ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں “سیکنڈ لیفٹیننٹ” رینک کا ایک افسر بھی شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شام کے وسیع صحرا میں پھیلے ہوئے داعش کے دہشت گرد اکثر شامی فوجی مقامات اور شامی فوجیوں و شہریوں کو لے جانے والی بسوں پر گھات لگا کر حملہ کرتے ہیں۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں