غزہ، وسطی غزہ کی پٹی کے دیر البلاح میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بناکر کئے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 12 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے منگل کو دی۔
فلسطینی طبی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ کئی دیگر زخمیوں کو شہر کے الاقصیٰ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اس واقعے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے منگل کو جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا کہ اس نے شمالی غزہ کے شیجائیہ محلے، جنوبی غزہ کے شہر رفح اور وسطی غزہ میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔
غزہ میں قائم صحت کے حکام نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 افراد کو ہلاک اور 81 کو زخمی کردیا، جس سے اکتوبر 2023 کے اوائل میں فلسطینی اسرائیل تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی کل تعداد 37925 ہوگئی اور 87141 زخمی ہوگئے۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف