ماسکو، یوکرین نے آج روس کے کرسک علاقے میں زبردست میزائل حملہ کیا، جس میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ قائم مقام علاقائی گورنر الیکسی سمرنوف نے یہ اطلاع دی۔
مسٹر سمرنوف نے ٹیلی گرام پر کہا، “آج صبح، بیلوسکی ضلع میں بیلایا بستی پر یوکرین کے میزائل حملے کے نتیجے میں ایک میوزک اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا۔” آس پاس کی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، تاہم اس حملے میں کوئی رہائشی زخمی نہیں ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ روس یوکرین میں 24 فروری 2022 سے خصوصی فوجی آپریشن کر رہا ہے۔ صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد کیف حکومت کی طرف سے آٹھ سال تک کی گئی نسل کشی کے متاثرین کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
صدر کے مطابق آپریشن کا حتمی مقصد ڈان باس کو آزاد کرانا اور روس کی سلامتی کے لیے پرامن صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔
یواین آئی۔ م س