برلن، جنوبی جرمنی کے شہر لوٹلنگن، بیڈن ورٹمبرگ میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک مشتبہ سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔روزنامہ ’بلڈ‘ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اخبار نے رپورٹ کیا کہ مشتبہ شخص نے اپنے ہی خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔
مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حالات قابو میں ہیں۔
یواین آئی ، م ش