میانمار :سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک، دو زخمی

ینگون، مشرقی میانمار کی شان ریاست میں دو کاروں کے درمیان زبردست ٹکر میں چھ افراد ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس افسر نے پیر کو یہ جانکاری دی۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ حادثہ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شان ریاست کے کینگٹونگ قصبے میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹکر ایک 12 پہیہ گاڑی اور کار کے درمیان ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ کار میں سوار چار مرد اور دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 12 پہیہ گاڑی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹکرکے فوراً بعد کار میں آگ لگ گئی جس سے اندر موجود لوگوں کو باہر نکالنے کا وقت نہیں ملا۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں