جاپان میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی

ٹوکیو، جاپانی جزائر میں منگل کی صبح 5.9 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے آنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کرنے کے بعد رہائشیوں کو ساحلوں سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے جزیرہ ایزو اور اوگاسوارا جزائر کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 0.1 میٹر اونچی سونامی کی لہریں تیزی سے قریب آ رہی ہیں اور مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب پہنچنے کی توقع ہے۔ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 14 منٹ پر محسوس کیے گئے اور اس کا مرکز جزیرہ توریشیما کے قریب سمندر میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

یواین آئی، م ش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں