لاس اینجلس، امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا اور اسپیس ایکس نے ٹراپیکل طوفان کے خدشات کے پیش نظر نئے کریو مشن کی لانچنگ کو ہفتہ بعد تک ملتوی کر دیا ہے۔ ناسا نے یہ اطلاع دی۔
لانچ کی منصوبہ بندی اصل میں فلوریڈا میں کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے لانچ کمپلیکس 40 سے جمعرات کو کی گئی تھی۔
ناسا اوراسپیس ایکس نے اگلے لانچ کے موقع کو خطے میں متوقع استوائی طوفان کی وجہ سے ہفتہ کی دوپہر 1:17 سے پہلے ایڈجسٹ نہیں کیا ہے۔
ناساکے خلاباز نک ہیگ اور روسکوسموس کے خلاباز الیکساندر گوربونوف ایجنسی کے اسپیس ایکس کرو-9 مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے لانچ کریں گے۔ یہ پرواز ناسا کے کمرشل کریو پروگرام کے تحت اسپیس ایکس کے ساتھ اسٹیشن تک نواں کرو روٹیش مشن ہے۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف