کھٹمنڈو، نیپال میں مسلسل موسلا دھار بارشوں سے آئے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد پیر کی صبح 192 تک پہنچ گئی وزارت داخلہ کے ترجمان رشی رام تیواری نے کہا کہ تباہ کن آفات میں 30 لوگ لاپتہ ہیں اور 194 دیگر زخمی ہیں انہوں نے ژنہوا کو بتایا کہ’’ اب تک 4500 سے زیادہ متاثرہ افراد کو بچایا جا چکا ہے سیکورٹی فورسز اب بھی اپنی امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘‘
مسٹر تیواری نے کہا کہ زخمیوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے اور حکومت نے جمعہ اور ہفتہ کو مسلسل بارشوں کی وجہ سے ہونے والی آفات سے بے گھر ہونے والے لوگوں میں خوراک سمیت امدادی سامان کی تقسیم کا کام تیز کر دیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 1327 مکانات تباہ ہوئے ہیں اور نیپال بھر میں 19 بڑی شاہراہوں کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔ آفت کی وجہ سے بند ہوئی شاہراہوں کو خالی کرانے کے لیے سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔
یو این آئی۔این یو۔