ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، میزائلوں سے بچنے کیلئے اسرائیلی شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور، کئی زخمی

تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے حملے پر ردعمل میں کہا کہ اپنے اس اصول پر قائم رہیں گے کہ جو بھی ہم پر حملہ آور ہو گا ہم اس پر حملہ کر دیں گے۔

اس کے علاوہ سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ایران کے میزائل حملوں کے جواب میں موجودہ اسرائیلی حکومت سے ایران پر حملے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پچھلے 50 سال میں اسرائیل کو پہلی مرتبہ بہت ہی بڑا موقع ہاتھ لگا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کا چہرہ تبدیل کرسکتا ہے۔

اب اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ چند روز میں اسرائیل حملہ کرے گا اور ایران کی تیل تنصیبات اور اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر کے حسن اللہ کو شہید کر دیا تھا اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے حسن اللہ کو مار کر بہت سے اسرائیلیوں کے قتل کا بدلہ لے لیا۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں