جنوب مشرقی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان تصادم

بیروت، جنوب مشرقی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان بدھ کو شدید لڑائی ہوئی جس میں مختلف ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

لبنانی فوج اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 40 ارکان پر مشتمل اسرائیلی انفنٹری کمانڈو فورس نے جنوب مشرقی لبنان کے سرحدی گاؤں اڈیسہ کے مشرقی کنارے پر ڈرون کی آڑ میں دراندازی کی کوشش کی۔

لبنانی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ “اسرائیلی پیدل دستوں نے خاردار تاروں کی سرحدی باڑ کو مسگاون ام بستی سے تقریباً 150 میٹر کے فاصلے پر عبور کیا اور رضوان فورسز سے منسلک حزب اللہ کے ارکان کی طرف سے لگائے گیے سے ٹکرا گئے “۔

انہوں نے بتایا کہ “تھوڑے فاصلے پر دونوں فریقوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی جس کے دوران مشین گن، راکٹ پروپیڈ گرینیڈ اور ہینڈ گرینیڈ کا استعمال کیا گیا۔”

یو این آئی۔ م ع۔ 2055

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں