مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو ئی

رملہ،فلسطینی وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ جمعرات کو شمالی مغربی کنارے میں طولکرم پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 18 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے طولکرم کیمپ میں پڑول الحمام میں ایک کیفے پر حملہ کیا۔ طولکرم میں فلسطینی دھڑوں کے رابطہ کار فیصل سلامہ نے ژنہوا کو بتایا کہ بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے جمعرات کو ایک مختصر بیان میں کہا کہ آئی ڈی ایف اور اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی کے مشترکہ آپریشن کے ایک حصے کے طور پر، اسرائیلی فضائیہ نے طولکرم پر حملہ کیا۔

گزشتہ اکتوبر سے غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے کے مختلف شہروں، گاؤوں اور پناہ گزین کیمپوں میں کشیدگی اور مسلح جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں