امریکہ نے یمن میں حوثیوں کے 15 ٹھکانوں پر حملہ کیا

واشنگٹن، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے دستوں نے جمعہ کے روز یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 15 اہداف پر حملہ کیا۔

امریکی سینٹ کام نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یمن میں جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں حوثیوں کی جارحانہ فوجی سہولیات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں امریکی حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکہ اسرائیل کے ساتھ اس بات پر بات چیت کر رہا ہے کہ منگل کے روز ہونے والے ایران کے میزائل حملوں کا اسرائیل کس طرح جواب دے گا اور جب اسرائیل لبنان میں اپنی زمینی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں