ہیتی میں گینگ حملے میں 70 لوگوں کی موت، حکومت کی مذمت

پنامہ سٹی، ہیتی کی حکومت نے پونٹ سانڈے شہر میں ‘گرین گریف’ گینگ کے ذریعہ کیے گئے مہلک حملے کی مذمت کی ہے، جس میں کم از کم 70 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم گیری کونیل کے دفتر نے حملے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل بیان ظلم قرار دیا۔ اس حملے میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 70 لوگوں کی موت اور متعدد زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ معصوم شہریوں پر یہ تشدد ناقابل قبول ہے اور اس کا فوری ردعمل ضروری ہے۔ حکومت نے خطے میں امن کی بحالی کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور دیتے ہوئے حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان ثمین الخیتان نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ “ہم جمعرات کے روز ہیتی کے آرٹی بونائٹ ڈپارٹمنٹ کے شہر پونٹ سانڈے میں ہونے والے گینگ حملوں سے غم زدہ ہیں۔ گرین گریف گینگ کے ارکان نے خودکار رائفلوں سے لوگوں پر فائرنگ کی، جس میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 10 خواتین اور تین شیر خوار بچے بھی شامل تھے۔”

اقوام متحدہ کے اہلکار کے مطابق زخمیوں میں سے 16 کی حالت تشویشناک ہے جن میں گینگ کے دو ارکان بھی شامل ہیں جو ہیتی کی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔ حملے میں 45 سے زائد مکانات اور 34 گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جس سے بہت سے مقامی باشندے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں