غزہ پر اسرائیل کی بمباری ،8 فلسطینی جاں بحق

غزہ، غزہ کی جنوبی پٹی میں رفح شہر کے شمال میں ایک واٹر فلنگ اسٹیشن پر اسرائیلی جاسوس طیارے نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جاسوس طیارے نے خربت العدیس کے علاقے میں پانی بھرنے کے مقام پر فلسطینیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

غزہ یورپین ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رفح شہر کے شمال میں واقع خربت العدیس کے علاقے میں اسرائیل کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد 8 فلسطینیوں کی لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں۔

غزہ کی پٹی میں نسل کش جنگ کے ایک سال مکمل ہونے پر اسرائیلی فوج نے گزشتہ دو روز کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر فضائی اور توپخانے کے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں