حزب اللہ نے ڈرون کے ذریعے اسرائیل کے بنیامینا بیس پر کیا حملہ

تل ابیب، حزب اللہ تحریک نے اتوار کی شام ڈرون کے ذریعہ بنیامینا گیوات ادا کے قریب اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) بیس پر حملہ کیا، جس میں چار فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے پیر کو کہا ’’کل (اتوار)، حزب اللہ دہشت گرد تنظیم نے بنیامینا سے ملحقہ فوجی بیس پر ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔ تمام زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے میں چار فوجی ہلاک اور سات دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

فوج نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی ایمبولینس سروس (ایم ڈی اے) نے بتایا تھا کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں