یروشلم،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ’’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی قبضے نے غزہ پٹی میں پانچ خاندانوں کا اجتماعی قتل عام کیا ہے، جس میں 28 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے ہیں‘‘۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 45,581 ہو گئی ہے، جب کہ 108,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی سے اسرائیل پر ایک غیر معمولی راکٹ حملہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ فلسطینی تحریک حماس کے جنگجوؤں نے سرحدی علاقوں میں گھس کر فوجیوں اور شہریوں پر فائرنگ کی اور یرغمال بنائے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران تقریباً 1200 افراد مارے گئے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ میں آہنی تلواروں کا آپریشن شروع کیا اور انکلیو کی مکمل ناکہ بندی کا اعلان کیا۔
یواین آئی، م ش