غزہ میں مزید 31 فلسطینیوں کی شہادت

غزہ، فلسطین کی وزارت صحت نے صیہونی بمباری کے نتیجے میں مزید 31 فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے جس کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد 45 ہزار 885 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، وجشی صیہونی فوج نے پچھلے 24 گھنٹے میں 3 نئے جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 31 فلسطینی شہید اور 97 دیگر زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق، بہت سے زخمی اور متاثرین ابھی تک ملبے کے نیچے اور گلیوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور امدادی کارکنان ان کی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے منگل کے روز بتایا کہ فلسطینی علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 افراد ہلاک ہوئے جس کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 45,885 ہو گئی۔ غزہ جنگ 16ویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ جنگ میں کم از کم 109,196 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں