سعودی عرب میں سڑک حادثے میں نو ہندوستانیوں کی موت، قونصلیٹ جنرل کا اظہار تعزیت

ریاض، سعودی عرب میں بدھ کو سڑک حادثے میں نو ہندوستانی شہری ہلاک ہوگئے، جس پر ہندوستانی قونصلیٹ جنرل نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستانی قونصلیٹ جنرل نے جمعرات کو ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ’’ہم سعودی عرب کے مغربی علاقے میں جیزان کے قریب ایک سڑک حادثے میں نو ہندوستانی شہریوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرہ خاندان کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘

جدہ میں ہندوستانی قونصلیٹ جنرل زخمیوں کو مکمل مدد فراہم کر رہا ہے اور افسران اور اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔ سفارت خانے نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی اور مزید معلومات کے لیے ایک وقف ہیلپ لائن قائم کی ہے۔

ہیلپ لائن نمبر:

8002440003 (ٹول فری)

0122614093

0126614276

0556122301 (واٹس ایپ)

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں