سری لنکا: سڑک حادثے میں 4 افراد ہلاک، 25 زخمی

کولمبو، سری لنکا کے شمال مغربی علاقے کے تھورایا میں پیر کو دو مسافر بسوں کے آپس میں ٹکرانے سے چار افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت دو بسوں میں سے ایک تیز رفتاری سے چل رہی تھی جس کی وجہ سے وہ آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس میں چار افراد کی موت ہو گئی اور تقریباً 25 لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو کرونے گالا ٹیچنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بس حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سری لنکا کے حکام نے بسوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی تیز کردی ہے۔

یواین آئی، م ش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں