ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے حماس کو ‘آخری وارننگ’ دی

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج حماس کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں ‘آخری وارننگ’ دی۔

مسٹر ٹرمپ نے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ پر ایک پوسٹ میں لکھا، “میں اسرائیل کو وہ سب کچھ بھیج رہا ہوں جو اسے کام پورا کرنے کے لئے چاہیے۔ اگر وہ میری بات نہیں مانتے ہیں تو حماس کا ایک بھی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔”

اپنی پوسٹ میں، امریکی صدر نے لکھا، “شالوم حماس کا مطلب ہے ہیلو اور الوداع – آپ دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ تمام یرغمالیوں کو ابھی رہا کرو، بعد میں نہیں، اور جن لوگوں کو آپ نے مارا ہے ان کی لاشیں فوری واپس کردیں، ورنہ آپ کے لئے سب ختم ہو جائے گا۔ صرف بیمار اورخراب ذہنیت کے لوگ ہی لاشیں رکھتے ہیں اورآپ ایسا کررہے ہیں۔”

انہوں نے کہا، “میں اسرائیل کو وہ سب کچھ بھیج رہا ہوں جو اسے کام پوار کرنے کے لئے چاہیے، اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو حماس کا ایک بھی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔ میں ابھی آپ کے سابقہ ​​یرغمالیوں سے ملا ہوں، جن کی زندگی آپ نے برباد کر دی ہے۔ یہ آپ کو آخری وارننگ ہے۔‘‘

انہوں نے عام شہریوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا، “نیزغزہ کے لوگوں کے لئے کہا کہ ان کے لئے ایک خوبصورت مستقبل ان کا منتظر ہے، لیکن اس وقت نہیں جب آپ یرغمالیوں کو رکھیں گے، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ ختم ہو جائیں گے۔ سمجھداری سے فیصلہ کریں۔ یرغمالیوں کو ابھی رہا کریں ورنہ بعد میں آپ کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔

مسٹر ٹرمپ کی جانب سے یہ پوسٹ وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی یرغمالیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جنہیں حال ہی میں جنگ بندی کے تحت رہا کیا گیا تھا۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں