جدہ/ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کی رات دیر گئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے منگل کو اطلاع دی کہ دونوں رہنماؤں نے جدہ کے السلام پیلس میں باضابطہ بات چیت کی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے پہلوؤں کا جائزہ اور یوکرین میں جاری بحران اور تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی ولی عہد نے بحران کے حل اورحصول امن کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مسٹر زیلینسکی نے سعودی عرب کی کوششوں کے لیے شکریہ ادا کیا اور تعریف کی۔ مسٹر زیلینسکی امریکہ اور یوکرین مذاکرات سے قبل پیر کو سعودی ساحلی شہر پہنچے۔
کیف میں قائم یوکرینی خبر رساں ایجنسی نے جمعہ کو مسٹر زیلنسکی کے حوالے سے کہا، “پیر کو میں ولی عہد (محمد بن سلمان) سے ملنے سعودی عرب جانے والا ہوں”۔ اس کے بعد میری ٹیم ہمارے امریکی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے سعودی عرب میں رہے گی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پیر کو جدہ پہنچے اور سعودی ولی عہد سے ملاقات کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سابقہ بیان کے مطابق، مسٹر روبیو پیر سے بدھ تک جدہ میں ہوں گے اور روس-یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے صدرٹرمپ کے ہدف کو آگے بڑھانے کے لئے یوکرینی وفد سے ملاقات کریں گے۔
یوکرین امریکہ ملاقات منگل کو ہو گی۔ فروری کے آخر میں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور مسٹر زیلنسکی کے درمیان مبینہ تلخ کلامی کے بعد یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ یہ تنازعہ دو طرفہ معدنی معاہدے کی منسوخی اور اس کے نتیجے میں یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کی معطلی کا باعث بنا۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف