بولیویا میں بس حادثہ، 13 کی موت، 20 زخمی

لا پاز، جنوبی بولیویا میں پوٹوسی اور چکویساکا محکموں کو جوڑنے والی سڑک پر بدھ کو ایک بس حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع مقامی افسران نے جمعرات کو دی۔

پوٹوسی ٹرانزٹ آپریشنز ایجنسی کے ڈائریکٹر کرنل وکٹر بیناویڈیز نے مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخموں کی سنگینی کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

بیناویڈیز نے کہا کہ ہلاکتوں میں اضافہ نہیں ہوگا لیکن کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بس دوپہر کے وقت اوکوری میونسپلٹی کے قریب سڑک سے اترکر ایک چٹان سے ٹکرا گئی، جس کے سبب یہ حادثے پیش آیا۔

بس کوچابمبا کے مرکزی شہرسے روانہ ہوئی تھی اور اورورو کے مغربی محکمہ کی جانب جارہی تھی، لیکن چونکہ بولیویا میں شدید بارشوں کی وجہ سے مین سڑک پر مٹی کے تودے گر ے تھے، اس لیے ڈرائیور نے جنوبی شہر سوکرے کے متبادل راستے کا انتخاب کیا۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بس ڈرائیور کو راستے کا علم نہیں تھا اور وہ تیز رفتاری سے بس چلا رہا تھا جس کی وجہ سے وہ گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔

اس ماہ کے شروع میں پوٹوسی کے اسی پہاڑی علاقے میں دو دیگر جان لیوا حادثات پیش آئے جس میں کم از کم 68 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں