دنیا
سلامتی کونسل نے غزہ میں رکاوٹ کے بغیر امدادی سرگرمیوں کے لئے اسرائیل پر مزید اقدامات کرنے پر زور دیا

نیویارک ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعرات کے روز اسرائیل کی طرف سے حالیہ دنوں میں غزہ میں امدادی سرگرمیاں بڑھانے کے وعدوں کے سامنے آنے بعد بھی کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مزید اقدامات کرے سلامتی کونسل کے ارکان کی طرف سے لکھے گئے ایک خط میں اسرائیلی تازہ کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل تیز اور آسان کرنے کے لئے کچھ اور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق سلامتی کونسل کے مشترکہ مطالبے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ‘اسرائیل کی طرف سے ایریز راہداری کو کھولنے کا اعلان خوش آئند ہے کہ اب اسرائیلی اشدود بندرگاہ بھی غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے کام آسکے گی۔ تاہم سلامتی کونسل نے زور دیا ہے کہ ابھی مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ غزہ میں انسانی ضروریات کے پورا ہونے کی صورت ممکن ہو سکے۔’
خیال رہے اسرائیل نے پچھلے ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ ایریز راہداری کو بھی امدادی سرگرمیوں کے لئے غزہ کے شمال میں کھول دے گا۔ اسرائیل نے یہ اعلان صدر جوبائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان ایک ناخوشگوار قرار دی جانے والی فون کال کے بعد کیا تھا۔ جوبائیڈن نے فون کال کے دوران مطالبہ کیا تھا کہ انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں اسرائیل فوری اقدامات کرے۔
ایریز سے متعلق اسرائیلی اعلان کے باوجود اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اس راہداری سے امدادی ٹرک نہیں گزر سکیں گے۔ کیونکہ اسرائیلی حکومت کو خطرہ ہے کہ اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو کے عناصر جنہیں حکومت کے اندر سے بھی حمایت حاصل ہے وہ یہ امداد غزہ پہنچنے دینے میں رکاوٹ بنیں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اسرائیل کوشش کر رہا ہے کہ ایک نئی راہداری کے راستے خوراک غزہ منتقل کرے۔ یہ نئی راہداری شمالی غزہ کے زیر محاصرہ علاقے سے متصل ہو گی۔
سلامتی کونسل کے جاری کردہ بیان میں اس امر پر بھی تشویش کا اعادہ کیا گیا ہے کہ غزہ میں شہری ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ ایک بڑی انسانی تباہی کا ماحول ہے اور غزہ میں قحط کا بھی خطرہ ہے۔ اسرائیل جنگ کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 33545 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے امدادی سامان کی تقسیم ممکن ہو سکے۔ تاہم سلامتی کونسل کے بیان میں امدای کارکنوں کی اسرائیلی بمباری سے ہلاکتوں کا براہ راست ذکر سامنے نہیں آیا ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
جرمنی نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کُن سیاسی غلطی قرار دیا
برلن ، جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کُن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا برلن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر نے امریکی صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ جنگ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس جنگ کے لیے امریکا کا جواز قابلِ قبول نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنگ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا تو یہ غیر ضروری جنگ ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جرمن صدر کو خاموشی توڑ کر ایران کے خلاف غیرقانونی جنگ کی مذمت کرنے پروہ انہيں سراہتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ غزہ اور یوکرین کے معاملے پر مغرب کا معیار دوغلا ہے، مغرب کا یہ دوغلا معیار ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے پر خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے، قانون کے حکمرانی پر یقین رکھنے والوں کو بھی قانون کی پامالیوں پر آواز اٹھانی چاہیے۔
یواین آئی۔ ا م
دنیا
روس نے یوکرین کے روسی فوجیوں پر مظالم کی رپورٹ اقوام متحدہ کو سونپ دی
ماسکو،روس نے یوکرین کی مسلح افواج کی طرف سے روسی جنگی قیدیوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم سے متعلق اقوام متحدہ (یو این) کو دو رپورٹیں پیش کی ہیں یہ اطلاع روس کی وزارت خارجہ میں یوکرینی حکومت کے جرائم پر خصوصی ایلچی روڈین میروشنک نے یہ اطلاع دی ہے مسٹر میروشنک نے کہا، “ہم نے مظالم کے بارے میں دو رپورٹیں پیش کی ہیں، جن میں جنگی قیدیوں پر تشدد کے حوالے سے تیسرے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیوں کا ذکر ہے۔ ہم نے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ہیں: براہ راست بیانات اوران لوگوں کے حوالے، جو یوکرین کی قید سے واپس آئے ہیں۔
یواین آئی/اسپوتنک۔الف الف
دنیا
ایران نے امریکہ، اسرائیل سے حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا
واشنگٹن، ایران نے امریکہ اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ممکنہ امن معاہدے کے تحت لبنان میں قائم شیعہ گروپ حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائی روک دیں ذرائع کے مطابق ایران نے اس موقف کا اظہار مارچ کے وسط میں کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ کو ایران کی طرف سے یقین دہانی ملی ہے کہ لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہوگی ایک اعلیٰ ایرانی ذریعے نے بتایا کہ تہران تقریباً ایک ماہ سے امریکی امن تجویز پر غور کر رہا ہے۔
اس ہفتے کے شروع میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ہفتے کے آخر میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان “بہت مثبت اور بامعنی” بات چیت ہوئی اور انہوں نے ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو پانچ دنوں کے لیے روک دیا۔
ایران کی وزارت خارجہ نے دونوں فریقوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسے صرف ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں بات چیت کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔
یواین آئی/اسپوتنک۔الف الف
دنیا3 days agoایران نے امریکی ایف 15 لڑاکا طیارے کو مار گرانے کی ویڈیو جاری کردی
دنیا7 days agoہمارا صبر لامحدود نہیں، ایران کو نتائج بھگتنا ہوں گے: سعودی عرب
دنیا2 days agoایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 اسٹریٹجک شرائط پیش کردیں
ہندوستان2 days agoہندوستان ہائی الرٹ پر: وزیر دفاع کی قیادت میں مغربی ایشیا کی کشیدگی کے تعلق سے ہنگامی جائزہ
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر میں بین الاقوامی سائبر فراڈ گینگ بے نقاب، 7 گرفتار
دنیا2 days agoٹرمپ آسمان کو دیکھو، نیا سرپرائزآنے والاہے، بہت بڑے نتائج سامنے آئیں گے: ایران
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی بندش سے نیا معاشی محاذ کھل گیا
دنیا1 week agoامریکہ ایران کی باقی ماندہ قیادت کو بھی ختم کر سکتا ہے: ٹرمپ
دنیا2 days agoامریکہ۔اسرائیل کے علاوہ دیگر ممالک کے جہازوں کو باہر نکلنے کا راستہ دیا جائے گا: پیزیشکیان
دنیا4 days agoقطر میں فوجی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، ترک فوجی سمیت 6 افراد ہلاک
دنیا2 days agoصدر ٹرمپ کو اچانک ایران سے بات کرنے کا خیال کیسےآیا
جموں و کشمیر1 week agoمیرواعظ نے ایرانی رہنما لاریجانی کے قتل کی مذمت کی







































































































