جموں و کشمیر
جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

سری نگر،22مئی (یو این آٰئی)وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب اس طرح کے پروگرام منعقد ہوا کرتے تھے تو ہمسایہ ملک کی جانب سے ہڑتال کی کال دی جاتی تھی لیکن آج کشمیر کی صورتحال اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے تین دہائیوں کی نامساعد حالات کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے ایس کے آئی سی سی میں جی ٹونٹی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ سری نگر میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ماضی میں یہاں پر اس طرح کا کوئی پروگرام منعقد نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک پر کشش جگہ ہے اور یہاں کےقدرتی نظارے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں فلم انڈسٹری کے لئے کافی مواقعے دستیاب ہیں لہذا اس سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
مرکزی وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جب کشمیر میں اس طرح کے پروگرام منعقد ہوا کرتے تھے تو اسلام آباد کی جانب سے ہڑتال کی کال دی جاتی تاہم آج ایسا نہیں ہے بلکہ یہاں کے لوگوں نے اس کلچر کو پوری طرح سے مسترد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ بن گیا ہے اور لوگ بھی اب یہاں پر پر امن طورپر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نامساعد حالات کی وجہ سے کشمیر کے لوگوں کو کافی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید بتایاکہ تین دہائیوں کے نامساعد حالات کی وجہ سے کشمیر کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تاہم آج حالات بدل چکے ہیں، موجودہ وزیراعظم کی سربراہی میں جموں وکشمیر کافی آگے بڑھ چکاہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو اپنے بچوں کی مستقبل کی فکر کرنی چاہئے۔
اس موقع پر سیاحت کے مرکزی وزیر جے کشن ریڈی نے کہا کہ کشمیر واقعی میں جنت کا ایک ٹکڑا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہاں فلم انڈسٹری کے لئے کافی وسائل موجود ہیں جس سے ہر ایک کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر میں جی ٹونٹی کا اجلاس تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے یہاں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے دستیاب ہونگے۔
مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ کشمیر کے قدرتی نظارے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں اور یہ کہ ماضی میں یہاں پر اکثر فلموں کی شوٹنگ ہوا کرتی تھی اور مجھے یقین ہے کہ اس طرح کے پروگرام سے بالی ووڈ کے پروڈوسر یہاں پر فلموں کی شوٹنگ کے لئے آئیں گے ۔
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا کے پہلے 15 دنوں میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے درشن کیے، لیفٹیننٹ گورنر نے انتظامات کا جائزہ لیا
سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ سالانہ امرناتھ یاترا کے پہلے 15 دنوں میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے مقدس امرناتھ غار میں بابا بھولے ناتھ کے درشن کیے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو پہلگام کے نن ون بیس کیمپ کا دورہ کرکے یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پینے کے پانی، بجلی، ٹیلی مواصلات، رہائش، خوراک، صحت، ہنگامی خدمات اور سیکورٹی سمیت مختلف سہولیات کا معائنہ کیا اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ یاترا کے دونوں راستوں اور کیمپوں میں خصوصی صفائی ستھرائی مہم چلائی جائے اور ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے آئندہ دنوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو مکمل تیار رہنے، ہنگامی انتظامات مضبوط بنانے اور یاتریوں کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر خیمے میں آگ بجھانے کا آلہ لازمی طور پر موجود ہونا چاہیے۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ، پولیس، فوج، سیکورٹی فورسز، شرائن بورڈ اور دیگر اداروں کے باہمی تعاون سے اس سال یاترا کے انتظامات پہلے سے زیادہ بہتر بنائے گئے ہیں اور یاتریوں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا سے مقامی معیشت کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کے بعد بڑی تعداد میں یاتری مقامی دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات خرید رہے ہیں۔
یو این آئی۔ م س
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروش کی 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی جائیداد ضبط کر لی
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک عادی منشیات فروش کی 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مبینہ غیر قانونی منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ، 1985 کے باب IV-A کی دفعات کے تحت کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی جائیداد منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی غیر قانونی آمدنی سے خریدی گئی تھی۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ جائیداد ڈومانہ علاقے کے الخاں کلاں، مرہ کے رہائشی شریف حسین عرف بچو کی ہے، جو اس وقت نکی توی، جاوید نگر، جموں میں مقیم ہے۔
ضبط کی گئی جائیداد میں 14 لاکھ 15 ہزار 350 روپے نقد، ایک ایس یو وی گاڑی اور ایک موٹر سائیکل شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ تمام اثاثے منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی غیر قانونی کمائی سے خریدے گئے تھے، اس لیے انہیں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد قرار دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ این ڈی پی ایس ایکٹ، 1985 کی دفعہ 68 ایف (1) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ جائیداد کو ضبط اور قرق کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم ایک عادی مجرم ہے اور متعدد مجرمانہ مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی غیر قانونی جائیدادوں کی ضبطی سے اسمگلروں کے مالیاتی نیٹ ورک کو توڑنے میں مدد ملے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جرائم سے حاصل کی گئی دولت مجرموں کے قبضے میں نہ رہے۔
جموں پولیس نے منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ یا اس سے متعلق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس تھانے کو دے کر اس مہم میں تعاون کریں۔
پولیس نے یقین دلایا کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی اور منشیات کے کاروبار سے حاصل ہونے والی غیر قانونی جائیدادوں کے خلاف آئندہ بھی اسی طرح کی سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: ڈوڈا کے بھدرواہ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، ایس او جی کے جوان زخمی
جموں، جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع کے بھدرواہ علاقے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے تین جوان زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس شخص نے مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار سے سروس رائفل چھیننے کی کوشش کی۔
سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ مشتبہ سرگرمیوں کی پکی اطلاع ملنے پر ایس او جی جوانوں کی ایک ٹیم نے کل دیر رات جائی-گانڈوہ روڈ پر ایک خصوصی چیک پوسٹ لگایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آدھی رات کے قریب ایس او جی ٹیم نے ایک گروپ کو روکا، جس نے مبینہ طور پر ان پر حملہ کر دیا۔ اسی دوران ایک شخص نے سروس رائفل چھیننے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا، “ہاتھا پائی کے دوران، ایس او جی کے ایک جوان کی بندوق سے غلطی سے گولی چل گئی، جس سے وہ نوجوان زخمی ہو گیا اور تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔”
انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو بھدرواہ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے انہیں ڈوڈا کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا، لیکن چیکا گاؤں کے رہنے والے عارف حسین نامی نوجوان کی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت ہو گئی۔
حالانکہ، پولیس ذرائع نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی دہشت گردانہ زاویہ نہیں ہے۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے میں ایک مذہبی رہنما کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، “احتیاط کے طور پر شہر میں نیم فوجی دستوں کے اضافی جوان تعینات کیے گئے ہیں اور موبائل انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔” انہوں نے بتایا کہ فوج نے بھدرواہ کے جائی علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم بھی شروع کی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان1 week agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
دنیا1 week agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
دنیا7 days agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے
دنیا1 week agoصدر ایردوان نے نیٹو اجلاس کے کامیاب رہنے پر انقرہ کے شہریوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
دنیا1 week agoامریکی حملوں میں 14 افراد شہید، 78 زخمی ہوئے: ایرانی وزارتِ صحت
دنیا7 days agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی، ہنگامی امداد کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoشوبیاں آپریشن چھٹے روز میں داخل: فورسز کا سرچ آپریشن تیز
ہندوستان7 days agoہریانہ، دہلی، پنجاب، ہماچل اور جموں و کشمیر میں وسط جولائی تک موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
دنیا3 days agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ




































































































