دنیا
ایران کی “باب المندب” بند کرنے کی دھمکی، تیل کی قیمتیں 200 ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ
تہران، ایران نے اہم سمندری راستے بند کرنے کی دھمکی دے دی، باب المندب بند ہونے سے تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے سخت نفاذ اور امریکی حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ ایران نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو سبق سکھانے کے لیے دنیا کے اہم ترین تجارتی اور سمندری راستے بند کرنے کی باقاعدہ دھمکی دے دی، جس سے عالمی معیشت اور توانائی کے شعبے میں شدید بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے سخت ترین ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا “اگر ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی گئی، تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ پہنچانے والی تمام گزرگاہیں بند کر دی جائیں گی، علاقائی توانائی کی برآمدات یا تو اب سب کے لیے ہوں گی یا پھر کسی کے لیے نہیں ہوں گی۔
” بین الاقوامی دفاعی اور سمندری امور کے ماہرین کا ماننا ہے کہ ایران بحرِ احمر کے انتہائی اہم اور حساس سمندری راستے “باب المندب” کو بند کرنے کے لیے یمن کے حوثی باغیوں کو استعمال کر سکتا ہے۔ عالمی معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر باب المندب کے راستے کو مسدود یا بند کیا گیا، تو دنیا بھر میں سپلائی چین متاثر ہونے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل کی تاریخی ترین سطح تک پہنچ سکتی ہیں، جو دنیا کو ایک ہولناک معاشی بحران میں دھکیل دے گا۔ خیال رہے امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی بندرگاہ جانے والے ایک تجارتی جہاز کو باقاعدہ کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
امریکی لڑاکا طیارے نے جزیرہ خارگ کی جانب جانے والے ایک خالی آئل ٹینکر کو میزائل کا نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کے مطابق کیورا ساؤ کے پرچم بردار اس تجارتی جہاز نے مسلسل موصول ہونے والے انتباہی پیغامات کو نظر انداز کیا تھا جس پر یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا تاہم امریکی افواج اب تک طاقت کے زور پر دو تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل کروا چکی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
قطر میں امریکی بیس کو نشانہ بناکر لانگ رینج ریڈار سسٹم، ریفیولنگ طیارے تباہ کردیے، ایران
تہران، ایرانی پاسداران انقلاب نے قطر میں امریکی العدید بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
تہران سے ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ العدید بیس پر لانگ رینج ریڈار سسٹم اور متعدد امریکی اسٹریٹیجک ریفیولنگ ایئر کرافٹ کو تباہ کیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق اس کے علاوہ متعدد اسٹریٹیجک ریفیولنگ ایئر کرافٹ کو شدید نقصان پہنچایا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے مکران ساحل پر چاہ بہار بندرگاہ کا کنٹرول ٹاور تباہ
تہران، ایرانی اعلامیہ کے مطابق امریکہ نے 3 میزائل داغ کر مکمل طور پر سویلین ڈھانچے کو تباہ کیا یہ حملے ماہی گیروں کے روزگار اور سویلین بحری جہازرانی کی سلامتی پر گھناؤنا وار ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ اہم انفرااسٹرکچر پر امریکی حملے مغرب کے دوہرے معیار کو بےنقاب کرتے ہیں واشنگٹن کی جانب سےخودساختہ عالمی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔
امریکہ کے فضائی حملے جاری ہیں چھٹے روز حملوں میں ایران کے جنوبی علاقوں کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔
ایرانی وزارت توانائی کے مطابق امریکی حملوں کے بعد جنوبی علاقوں کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔ حملوں سے بندر عباس میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بدر عباس اور محلقہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری بجلی کے استعمال سے گریز کریں جب کہ شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے دور رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ہرمز کے بعد باب المندب بند ہونے سے عالمی معیشت پر تباہ کن اثرات ، عالمی ماہرین نے خبردار کردیا
تہران، عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہرمز کے بعد باب المندب بھی بند ہوا تو دنیا کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آبنائے باب المندب کی ممکنہ بندش سے عالمی تجارت اور معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے باب المندب بند کیے جانے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
ایرانی حکام کے مطابق باب المندب کی بندش یا نہ بندش کا فیصلہ حوثی خود کریں گے اور اس حوالے سے ایران نے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
تاہم ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر شہری آبادی یا توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا اسی انداز میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب بھی متاثر ہوتی ہے تو عالمی تجارتی راستے شدید دباؤ کا شکار ہو جائیں گے، جس سے تیل اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل متاثر ہونے کے ساتھ عالمی معیشت کو بھی بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ کشیدہ صورتحال میں خطے کے اندر ایران اور اس کے غیر ریاستی اتحادیوں کا کردار مزید اہم ہو سکتا ہے، جبکہ کسی بھی ممکنہ کشیدگی کے عالمی سطح پر دور رس اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
دنیا1 week agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
دنیا6 days agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
دنیا4 days agoآبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے
دنیا1 week agoصدر ایردوان نے نیٹو اجلاس کے کامیاب رہنے پر انقرہ کے شہریوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
دنیا6 days agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی، ہنگامی امداد کی اپیل
ہندوستان6 days agoہریانہ، دہلی، پنجاب، ہماچل اور جموں و کشمیر میں وسط جولائی تک موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
دنیا1 week agoامریکی حملوں میں 14 افراد شہید، 78 زخمی ہوئے: ایرانی وزارتِ صحت
جموں و کشمیر1 week agoشوبیاں آپریشن چھٹے روز میں داخل: فورسز کا سرچ آپریشن تیز
دنیا1 week agoایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس






































































































