دنیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
نیویارک، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی اور جیو پولیٹیکل صورتحال کے باعث بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 6.39 فیصد اضافے کے بعد 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری جانب امریکی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی ساڑھے چھ فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کے حالات اور تیل کی سپلائی معطل ہونے کے خدشات کی وجہ سے عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کو نشانہ بنانے پر ایران کو مورد الزام ٹھہرایا اور تیل بیچنے پر پھر پابندی لگا دی۔ امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکہ نے 21 اگست تک ایران کو تیل بیچنے کی اجازت دی تھی تاہم اب امریکی محکمہ خزانہ نے نئی پاپندی لگا کر اس مدت کو 17جولائی تک محدود کر دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اٹلی کا ایران کےخلاف فوجی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان
\\Sٓانقرہ، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ اٹلی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دورا ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں حصہ نہیں لے گا۔
میلونی نے انقرہ میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ “ایران میں تنازع کے آغاز سے ہی ہماری ایک واضح لکیر رہی ہے … ہم ایران کے خلاف حملوں میں حصہ نہیں لیں گے۔” مارچ میں، اٹلی نے مشرق وسطیٰ جانے والے امریکی فوجی طیاروں کو سسلی کے سگونیلا ایئر بیس پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میری جان خطرے میں ہے ایران کی ہٹ لسٹ میں میرا نام سرفہرست ہے۔ انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ میں صدارت کا پیشہ سب سے زیادہ خطرناک ہے میں نے وہ کام کیے جو کوئی صدر نہیں کر سکا اس لیے ہٹ لسٹ پر ہوں، ایسے خطرات مجھے اپنے اقدامات سے نہیں روک سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ طویل جنگ نہیں چاہتے ایران نے بحری جہازوں پرحملہ کیا اور ہم نے جواب دیا، ہم ایران کو انہی کے زبان میں جواب دیتے ہیں ایران حملے کرتا ہے تو ہم 10گنا طاقتور جواب دیتے ہیں ایران سے متعلق جو بھی ہوگا جلدی ہو گا، طویل جنگ نہیں چاہتے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے کے احاطے میں علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا
کربلا (عراق)، عراق کے شہر کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے کے احاطے میں شہید ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا، خامنہ ای کی تدفین امام علی رضا کے روضہ اقدس کے احاطے میں کی جائے گی۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے جلوس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور جلوسوں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے۔ تہران میں بڑے پیمانے پر ابتدائی نمازِ جنازہ کے بعد اُن کی میت نجف اور کربلا میں مزید تقاریب کے لیے عراق لے جائی گئی، گزشتہ روز ایران کے شہر قُم میں تاریخی جلوسِ جنازہ برآمد ہوا تھا جس میں لاکھوں افراد نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے رہبرِ اعلیٰ کو الوداع کہا۔
قُم میں جلوسِ جنازہ کے بعد شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی میتیں رات کے وقت عراق منتقل کی گئی تھیں۔ اور آج اُن کی تدفین ان کے آبائی شہر مشہد میں روضۂ امام رضا علیہ السلام کے احاطے میں ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے ایک حملے کے جواب میں ہم اُسے 20 بار نشانہ بناتے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرن کے ایک حملے کے جواب میں ہم اُسے 20 بار نشانہ بناتے ہیں، اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امریکہ پر ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ہم نے گزشتہ رات ایران کو بھرپور اور مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ایرانی حملوں پر ہم ایک حملہ کریں گے جو 20 گنا زیادہ سخت ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ٹیلیفون کر کے کہا ہے کہ وہ ڈیل چاہتا ہے، تاہم امریکی صدر نے نہیں بتایا کہ کس ایرانی اہلکار نے کس امریکی اہلکار کو ٹیلی فون کیا، انھوں نے کہا معلوم نہیں فون کرنے والے اہلکار کسی قابل ہیں بھی یا نہیں، نہیں جانتا ایرانی اہلکار اس ڈیل کو پورا بھی کریں گے یا نہیں۔
انھوں نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کی ہٹ لسٹ پر میں سرفہرست ہوں، ہم ایران پر سخت حملہ کیا ہے، جب بھی وہ وار کریں گے ہمارا جواب اس سے کہیں زیادہ شدید ہوگا۔ ڈیل کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کا یہ رویہ معمول سے ہٹ کر ہے، تہران امریکا سے معاہدے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، لیکن مجھے یقین نہیں کہ ایران آئندہ بھی کسی معاہدے کی پاسداری کرے گا۔
واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں دوسرے روز بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، جب کہ امریکہ اور ایران نے امن معاہدے تک پہنچنے کے اپنے اتفاق کے باوجود ایک دوسرے کے خلاف سخت دھمکی آمیز مؤقف اختیار کیے رکھا۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید حملوں کا فیصلہ اس غصے میں کیا کہ آبنائے ہرمز اب تک بحری آمد و رفت کے لیے نہیں کھولی گئی ہے، اور ایران نیٹو سربراہی اجلاس میں ان کی شرکت کے دوران تیل کی اہم گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
ہندوستان1 week agoبی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال
ہندوستان1 week agoکھرگے کا الزام: مرکز منریگا کو کمزور کر رہا ہے، زیر التوا بقایا جات اور نئی دیہی روزگار اسکیم پر وزیر اعظم سے جواب طلب کیا
دنیا1 week agoدوحہ میں امریکی حکام کے ساتھ ملاقات،ایران کی تردید
دنیا7 days agoامریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانہ تعمیر کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے
دنیا1 week agoقطر میں امریکہ سے ملاقات کا شیڈول طے نہیں: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoوینیزویلا زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1943 ہوئی، 10500 سے زیادہ زخمی
دنیا1 week agoعراقچی کی فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، مفاہمتی یادداشت پر تبادلۂ خیال







































































































